
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں متعدد افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد جبری لاپتہ ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے ایک فوجی آپریشن کے دوران صادق بازار، کلدان، گپت اور گرد و نواحی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے، جس میں کئی افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد میں طفیل، جمشید اور زوہیب شامل ہیں، جبکہ کنٹانی کے علاقے سے دو مزدوروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
