
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ میں قابض پاکستانئ فوج کو ایک حملے میں نشانہ بناکر شدید نقصانات سے دوچار کیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ علاقے ڈغاری کراس پر قابض پاکستانی فوج کی گاڑیوں کو اس وقت گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹ کی جانب جارہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے قابض فوج پر راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کی زد میں قابض فوج کی دو گاڑیاں آئی جن میں سے ایک گاڑی راکٹ لگنے سے شدید متاثر ہوئی، حملے میں قابض فوج کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
