
بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ میں گزشتہ رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے عمارت پر مکمل قبضہ کر لیا۔ حملہ آوروں نے تھانے میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور سرکاری سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد مسلح افراد نے ایس ایچ او کی رہائش گاہ پر بھی چھاپے مارے۔ تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
