دالبندین پاکستانی فوج کے ہاتھوں بہن اور بھائی جبری طور پر لاپتہ

دالبندین کی ظہور کالونی میں گزشتہ روز پاکستانی فوج نے چھاپے کے دوران ایک بہن اور بھائی کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فورسز دونوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تاحال غائب کر چکی ہیں۔

ذرائع نے لاپتہ ہونے والوں کی شناخت زبیر ولد محمد رحیم اور رحیمہ بنت محمد رحیم کے ناموں سے کی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی، جبکہ اہلکاروں کی جانب سے لوگوں کو مبینہ طور پر تشدد اور ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ماجبین بلوچ اور ان کے بھائی یونس کو بھی پاکستانی فوج کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد جبری لاپتہ کردیا تھا۔ بعد ازاں یونس کو رہا کر دیا گیا تھا، تاہم ماجبین بلوچ کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال لاپتہ ہیں۔

اسی طرح نسرینہ بلوچ بھی حب چوکی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے حراست میں لینے کے بعد تاحال لاپتہ ہیں، جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ اور ڈھاڈر میں دو بم دھماکے، دشت سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

منگل دسمبر 9 , 2025
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں دو مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع۔ علاوہ ازیں دشت کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ