گوادر اور کراچی سے دو نوجوان حراست کے بعد لاپتہ

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان، فاروق کلمتی اور علی نواز کلمتی،پاکستانی فورسز کی حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم پانک (بلوچ نیشنل موومنٹ کا ذیلی ادارہ) نے دونوں واقعات کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق 7 دسمبر 2025 کی رات پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے بلوچستان کے ساحلی علاقہ جیونی کے گاؤں پانوان میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر فاروق کلمتی ولد ابراہیم کلمتی کو حراست میں لیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فاروق کے بھائی طارق کلمتی کو بھی 11 مئی 2025 کو گھر سے حراست میں لیا گیا تھا، جن کی لاش اگلے روز برآمد ہوئی تھی۔

اسی روز کراچی کے علاقے شراپی حاجی شاہ گاؤں میں بھی پاکستانی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علی نواز ولد علی بخش کلمتی کو حراست میں لیا، جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
علی نواز کا تعلق بھی گوادر کے علاقے پنوان سے بتایا جا رہا ہے۔

بی این ایم کے انسانی حقوق ادارہ پانک نے دونوں نوجوانوں کے جبری لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہدائے کوہ سلیمان نے قابض کے خلاف مزاحمت کرکے اپنے قومی بقا و وقار کو زندہ رکھا۔ بی ایس او آزاد

اتوار دسمبر 7 , 2025
بلوچ اسٹوڈنس آئرگنایزیشن آزاد بلوچ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قومی تاریخ کے صفحوں میں لکھے گئے وہ ابواب اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ بلوچ قوم نے ہر دور میں قابضین و حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت کرکے اپنی سرزمین کی دفاع کیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ