20 دسمبر، یومِ شہادتِ کریمہ بلوچ: لندن میں سیمینار اور دنیا بھر میں یادگاری ریفرنسز

شہید کریمہ بلوچ کے یومِ شہادت کی مناسبت سے بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر کو لندن میں "کریمہ بلوچ: طلبہ رہنما سے مزاحمت کی عالمی علامت تک” کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوگا۔

اس سیمینار میں بلوچ قوم سمیت دیگر محکوم اقوام کے نمائندگان، سیاست‌دان اور اسکالرز شرکت کریں گے اور بانک کریمہ بلوچ کی شخصیت، کردار اور سیاسی جدوجہد کے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

مزید برآں، بی این ایم نے اپنے تمام چیپٹرز اور زونز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہید بانک کریمہ کے یومِ شہادت کے موقع پر یادگاری ریفرنسز کا انعقاد کریں۔

بانک کریمہ بلوچ کا شمار بلوچ سیاسی تاریخ اور قومی تحریک کی قدآور اور بااثر شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کا سیاسی اثر و رسوخ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ نامور برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے 2016 میں انھیں دنیا کی سو بااثر ترین خواتین میں شامل کیا۔ وہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کی تاریخ کی پہلی خاتون چیئرپرسن رہیں اور بعد ازاں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) میں شامل ہوئیں۔

ان کی شہادت بلوچ قوم کے لیے ایک عظیم سانحہ تھی، جس پر قوم نے اجتماعی ردعمل دیا، اور یہی ردعمل آگے چل کر مزید منظم سیاسی تحریک کی شکل میں سامنے آیا۔ بانک کریمہ بلوچ نے بلوچ سماج پر جو اثرات چھوڑے، اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر اور کراچی سے دو نوجوان حراست کے بعد لاپتہ

اتوار دسمبر 7 , 2025
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان، فاروق کلمتی اور علی نواز کلمتی،پاکستانی فورسز کی حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم پانک (بلوچ نیشنل موومنٹ کا ذیلی ادارہ) نے دونوں واقعات کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 دسمبر 2025 کی رات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ