مستونگ: پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملہ، حملہ آوروں نے ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں علاقے میں کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار حملہ آوروں کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعہ دشت، عمر ڈور کے علاقے زہری گٹ میں اُس وقت پیش آیا جب فورسز پیدل پیش قدمی کی کوشش کر رہی تھیں۔ اسی دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو دو گھنٹوں سے زائد جاری رہا۔ جھڑپوں کے دوران علاقے میں بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں فورسز کو جانی نقصان بھی ہوا ہے، تاہم اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جھڑپ کے وقت علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئیں، لیکن حکام نے اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

20 دسمبر، یومِ شہادتِ کریمہ بلوچ: لندن میں سیمینار اور دنیا بھر میں یادگاری ریفرنسز

اتوار دسمبر 7 , 2025
شہید کریمہ بلوچ کے یومِ شہادت کی مناسبت سے بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر کو لندن میں "کریمہ بلوچ: طلبہ رہنما سے مزاحمت کی عالمی علامت تک” کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوگا۔ اس سیمینار میں بلوچ قوم سمیت دیگر محکوم اقوام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ