
کیچ سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار نوجوان جیئند لیاقت بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیئند لیاقت کو 25 مئی 2025 کو تربت کے علاقہ بگ میں ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد وہ کئی ماہ تک لاپتہ رہے۔ گزشتہ روز بازیاب ہوکر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے۔
ان کی ہمشیرہ ثمرین بلوچ نے جیئند لیاقت کی بازیابی کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے۔
