
ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
پاکستانی فوج کے جانب سے کئی بار یہ دعوے سامنے آتے رہے ہیں جن میں بعض افراد پہلے سے جبری لاپتہ افراد تھے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی بار فورسز کی جانب سے لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کر کے انہیں مسلح قرار دیا جاتا ہے۔ لاپتہ اہل خانہ کے مطابق ہمارے پیارے کی مہینوں یا سالوں سے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی لاشیں “جعلی مقابلے” کے بعد برآمد ہوئیں۔
