
بلوچستان کے علاقے بولان میں مرکزی شاہراہ پر سراج آباد کے قریب پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ حملے میں متعدد فوجی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم حکام کی جانب سے جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے فوجی قافلے کو قریب سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اب تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔
