بلوچستان میں پاکستانی فورسز و پولیس پر یکے بعد دیگرے حملے؛ متعدد چوکیوں پر قبضہ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج اور پولیس چوکیوں پر حملے کیے ہیں، جن میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولواہ کے علاقے گیشکور میں آج شام تقریباً 4 بجے مسلح افراد نے گراڑی میں قائم پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچنے کا امکان ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال جانی نقصان کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

ادھر کچھی بڑی تعداد میں مسلح افراد نے کچھی کے علاقوں کوناڑو اور گاجان میں لیویز چیک پوسٹوں پر دھاوا بول کر قبضہ کر لیا اور اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا۔

اسی دوران جھل مگسی کے علاقے کوٹڑو میں بھی مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا، جہاں پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی آوازیں بھی سنی گئیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں چار افغان شہری ہلاک

ہفتہ دسمبر 6 , 2025
افغانستان کے سرحدی شہر سپن بولدک میں پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والی شدید جھڑپوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت چار افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ قندھار کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز کی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ