
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے قریب ایم 8 شاہراہ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
حادثہ تربت کے علاقے گھنہ کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، یہ سانحہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔اس حادثے میں عبداللہ ولد امیراللہ ساکن دشت کالونی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک دیگر شخص زخمی ہوا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور ہلاک نوجوان کی نعش اور زخمی شخص کو ضروری کارروائی اور علاج کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔
