
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے پل آباد سے زبردستی اغوا کیے گئے شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، لاش کی شناخت عبدالوہاب ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے، جو تربت کے علاقے زامران کے رہائشی تھے۔
عبدالوہاب کو تقریباً ایک ماہ قبل 27 اکتوبر 2025 کو پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، اغوا کے دوران انہیں گولی بھی ماری گئی تھی جس سے ان کی ٹانگ مفلوج ہو گئی تھی۔ طویل عرصے تک لاپتہ رہنے کے بعد، آج ان کی لاش پل آباد کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔
