چمن دھرنا رہنماﺅں کی گرفتاری کیخلاف مظاہرین کا ایف سی قلعہ پر پتھراﺅ، شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال

چمن دھرنا رہنماﺅں کی گرفتاری کیخلاف مظاہرین کا ایف سی قلعہ پر پتھراﺅ، شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال

چمن ریورنڈلائن  بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم رائج کرنے کیخلاف گزشتہ چار ماہ سے احتجاجی دھرنا  بارڈر شاہراہ پر جاری ہے، اتوار اور پیر کی درمیانی شب دھرنا منتظمین نے اپنے احتجاج کو سخت کرتے ہوئے چمن پاسپورٹ آفس کے سامنے کنٹینر لگا کر پاسپورٹ آفس بند کردیا ۔ 

انتظامیہ اور ایف سی کی جانب سے رات گئے پاسپورٹ آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ پر چھاپہ مارا گیا اور پاسپورٹ آفس کے سامنے سے کنٹینر اٹھا دیے، مزاحمت پر ایف سی اور انتظامیہ کی جانب سے دھرنا ترجمان صادق اچکزئی اور متعدد افراد گرفتار کرلیے گئے ۔ اس عمل کے نتیجے میں آج دھرنا کنوینر مولوی عبدالمنان، جنرل سیکرٹری غوث اللہ ودیگر رہنماﺅں کی جانب سے چمن میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی ہے  اور چمن شال بین الاقوامی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

مظاہرین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے سامنے دھرنا دیا، ایف سی قلعہ پر پھتراﺅ کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ایف سی حکام نے آنسو گیس کی شیلنگ کی تاہم مظاہرین ایف سی قلعے اور ڈی پی او آفس کے سامنے بڑی تعداد میں موجود ہیں اور کسی بھی وقت حالات خرابی کی طرف جاسکتے ہیں۔

احتجاجی دھرنے سے جنرل سیکرٹری اور لغڑی اتحاد کے رہنما غوث اللہ اچکزئی نے  بتایا کہ دھرنا ترجمان صادق اچکزئی و دیگر مظاہرین کی رہائی تک چمن شال شاہرہ ایف سی اور ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج جاری رہے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار پریس کلب نے گریشہ سے اغوا ہونے والی بچی بارے ہونے والی لائیو پریس کانفرنس ڈلیٹ کردی۔

منگل فروری 20 , 2024
خضدار پریس کلب نے گریشہ سے اغوا ہونے والی بچی بارے ہونے والی لائیو پریس کانفرنس ڈلیٹ کردی۔

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ