نوکنڈی میں سدو آپریشنل بٹالین کا آپریشن اختتام پذیر، مقررہ ہدف حاصل کرلئیے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے خصوصی دستے "سدو آپریشنل بٹالین (سوب)” کے سرمچاروں نے 30 نومبر کی رات 8:19 بجے نوکنڈی میں قابض پاکستانی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے اندر داخل ہوئے اور کمپاؤنڈ کے وسط میں سیندک اور ریکوڈک میں کان کنی کے استحصالی منصوبوں کے غیر ملکی انجینئرز کے دفاتر اور رہائشی کمپاؤنڈ پر قبضہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے خصوصی دستہ چھتیس گھنٹوں تک قابض دشمن کی فورسز کے ساتھ دلیری اور اعلیٰ فوجی مہارت کے ساتھ لڑتے ہوئے سیندک اور ریکوڈک منصوبوں کے متعدد غیر ملکی انجینئرز کو یرغمال بنائے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ نوکنڈی آپریشن میں سوب کے سرمچار اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور چھتیس گھنٹے تک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر کنٹرول برقرار رکھ کر قابض فوج کو سخت نقصانات سے دوچار کیا گیا۔ اہداف حاصل کرنے کے بعد آپریشن اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس خصوصی آپریشن کو کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے پر سدو آپریشنل بٹالین کے تمام شہداء کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

آخر میں کہا گیا کہ تفصیلی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: پاکستانی فوج کے ہاتھوں نوجوان شاعر حلال داد جبری لاہتہ لاپتہ

منگل دسمبر 2 , 2025
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فوج نے نوجوان شاعر حلال داد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حلال داد ولد اللہ داد، جو کیچ تمپ کے علاقے نظر آباد کے رہائشی ہیں، کو گزشتہ رات 12 بجے پاکستانی فوج نے چھاپہ مار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ