
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کی کاروائیوں کے دوران دو نوجوان جبری طور پر لاپتہ ہوگئے، جبکہ دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
20 نومبر کو پنجگور کے علاقے پروم کراس سے سیدان کے دو نوجوان، نوید جان ولد عبدالغنی اور ثنا اللہ ولد میا، کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
جبری لاپتہ کے بعد نوجوانوں کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب، کوہلو سے 25 اگست کو جبری طور پر لاپتہ ہونے والے خالق مولابخش اور پنجگور سے 7 نومبر کو لاپتہ کیے گئے حاجی شعیب ولد واحد بخش بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
