مشرقی بلوچستان میں خاران کلان سے تعلق رکھنے والے وسیم بادینی ولد فیض محمد بادینی پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں قتل ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق وسیم بادینی ماشکیل بارڈر کے قریب مشرقی بلوچستان میں پاکستانی خفیہ اداروں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے پاکستانی فورسز نے ان کے خلاف متعدد ایف آئی آر بھی کاٹ رکھے تھے۔ جبکہ ان کے تین بھائیوں جعفر بادینی، یوسف بادینی اور پرویز بادینی کو پاکستانی فوج نے جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کیا تھا۔ تاہم بعد میں دو بھائیوں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ تیسرا بھائی پرویز بادینی تاحال لاپتہ ہے۔
وسیم بادینی کی ھلاکت کی خبر اور تصاویر سب سے پہلے ایکس پر پاکستانی ایجنسیوں کے ہینڈلرز کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ہیں کہ وہ قتل ہوگئے ہیں ۔ جس میں انہوں نے حسب روایت من گھڑت پروپیگنڈا بھی کیا ہے۔
تاہم نوجوان نے قتل بارے ان کے لواحقین کی جانب سے کوئی خبر جاری نہیں ہوا ہے لہذا مزید تفصیلات آنا باقی ہیں ۔