
لسبیلہ یونیورسٹی کے طالب علم شاہنواز امام بازیاب ہوگئے۔ ان کے اہلخانہ نے شاہنواز کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بخیر و عافیت گھر پہنچ چکے ہیں۔
شاہنواز امام کو 29 اور 30 اپریل کی درمیانی رات کراچی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد وہ کئی ماہ تک جبری لاپتہ رہے۔ ان کی گمشدگی کے بعد خاندان اور طلبہ تنظیموں نے بازیابی کے لیے آواز اٹھائی اور مختلف جگہوں پر احتجاج بھی کیے گئے۔
طویل عرصے تک لاپتہ رہنے کے بعد آج ان کی واپسی کی خبر منظرِ عام پر آئی ہے۔
