پنجگور اور کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 6 افراد جبری لاپتہ لاپتہ

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کراچی میں پاکستانی فورسز کی کارروائیوں کے دوران مزید چھ بلوچ شہریوں کو حراست میں لیے جانے اور مبینہ طور پر نامعلوم مقامات پر منتقل کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم میں پاکستانی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد عبدالغفار ولد ملنگ، حامد ولد داد محمد، مجید ولد رشید اور مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے مزید دو افراد کو گرفتار کیا۔ مذکورہ افراد محنت مزدوری کے سلسلے میں پروم میں رہائش پذیر تھے۔

اسی نوعیت کی ایک کارروائی کراچی کے علاقے لیاری سرگوات میں بھی پیش آئی، جہاں رکشہ ڈرائیور شاہ زیب صمد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر مبینہ طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کی فوری بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ کسی الزام کا سامنا کر رہے ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، بجائے اس کے کہ انہیں بےنام مقامات پر رکھا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: گوارگو سے ایک شخص کی لاش برآمد

منگل نومبر 25 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ناصر ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع مستونگ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری کارروائی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ