مشکے میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر شدید حملہ، ایک گاڑی تباہ اور متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کے غرض سے داخل ہونے والا پاکستانی فورسز کا فوجی قافلہ مشکے کے چُر چُری کئور کے مقام پر گھات میں بیٹھے مسلح افراد کے شدید حملے کا نشانہ بنا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کا قافلہ 4 گاڑیوں اور 9 موٹر سائیکلوں پر مشتمل تھا، جو سرچ آپریشن کے لیے پہاڑی علاقے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسی دوران پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے قافلے کو نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں ایک فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ جبکہ متعدد گاڑیاں ناکارہ ہوئی، جس دوران درجن سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد تاحال فورسز کے تباہ و ناکارہ ہوئی گاڑیاں وہاں پڑی ہیں جبکہ فورسز جائے وقوعہ سے پسپا ہوگئی ہے۔

تاہم تاحال سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: وشبود میں کسٹم چیک پوسٹ پر حملہ، اہلکار یرغمال، سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں

پیر نومبر 24 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے وشبود میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تمام اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ و دیگر سامان قبضے میں لیا جبکہ کسٹم کے زیر استعمال گاڑیاں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ