
پشاور کے علاقے میں واقع فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) ہیڈکوارٹر آج صبح خودکش حملے کا نشانہ بنا، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے کم از کم تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ اُس وقت ہوا جب خودکش بمبار نے مرکزی دروازے پر دھماکہ کیا گیا۔
زخمی اہلکاروں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہیڈکوارٹر کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

واقعے کی ذمہ داری جماعت الاحرار جو تحریکِ طالبان پاکستان کا ایک دھڑا ہے نے قبول کر لی ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ کارروائی اُن کے “خلفاء الراشدین اشتشادی کندک” نامی خودکش اسکواڈ نے انجام دی۔ یہ دعویٰ تنظیم کے ایک اعلامیے میں سامنے آیا ہے۔
حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
