بلیدہ اور پنجگور میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تنظیم کے خفیہ محکمے کی اطلاع پر 23 نومبر کی شام چار بجے کے قریب بلیدہ کے علاقہ گلِی میں کارروائی کرتے ہوئے قابض پاکستانی فوج کے لیے خورد و نوش اور عسکری سامان سپلائی کرنے کے الزام میں چند گاڑیوں کو روکا۔ معلومات درست ثابت ہونے پر گاڑیوں کے ٹائروں پر فائرنگ کی گئی اور گاڑی مالکان کو تنبیہ کے بعد رہا کردیا گیا۔ اسی دوران قابض پاکستانی فوج حرکت میں آکر سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی، جس پر سرمچاروں اور فوج کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک شدید جھڑپیں ہوتی رہیں۔ قابض فوج نے سرمچاروں کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا بھرپور استعمال کیا تاہم سرمچار گوریلا جنگی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے محفوظ طریقے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بیس نومبر کی رات سات بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقہ سوراپ میں سی پیک شاہراہ پر ایک گھنٹے تک ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی۔ ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں نے ایک فوجی تعمیراتی کمپنی سے منسلک دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے میں تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، گاڑیاں اور بھاری مشینری نذرِ آتش

پیر نومبر 24 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں آج صبح پروار پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک روڈ تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے منصوبے پر کام کرنے والی بھاری مشینری اور متعدد گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد آگ لگا کر مکمل ناکارہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ