
بلوچستان کے ضلع قلات سے انتظامیہ نے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں، جنہیں شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کی فوری شناخت نہیں ہوسکی اور لاشیں کئی گھنٹے قبل پھینکی گئی معلوم ہوتی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں پر تشدد کے نشانات دیکھنے میں آئے ہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق جو کوئی ان افراد کو جانتا ہو وہ فوری طور پر قلات پولیس سے رابطہ کرے۔
تاہم ان کے قتل اور واقعے کے مزید محرقات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
