کیچ اور خضدار میں 5 افراد جبری طور پر لاپتہ، خاران سے نوجوان بازیاب

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت کے دوران 65 سالہ شخص سمیت 5 افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، جبکہ خاران سے ایک نوجوان چار ماہ بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ضلع کیچ کے علاقوں بلیدہ، ہوشاب، بالیچہ، سنگاباد کرکی اور گورکوپ سے سہیل بلوچ ولد محمد شریف، جنگیان ولد فقیر محمد، ثنا اللہ ولد دین محمد، پیر جان ولد جمال اور عابد ولد کریم بلوچ کو حراست میں لیا گیا۔ ان افراد کی موجودہ حالت اور مقامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

ادھر خاران سے چار ماہ قبل جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوان، سخی عرف سربلند مینگل، بازیاب ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ان پر مذہبی تنظیم سے تعلق کے جھوٹے الزامات عائد کیے گئے تھے اور ان کے ساتھ جبری حراست کے دوران شدید تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ اعصابی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف رپورٹنگ کے بعد صحافی علیفیہ سحیل لاپتہ، پولیس حراست میں

ہفتہ نومبر 22 , 2025
کراچی: صحافی علیفیہ سحیل جمعہ کے روز کراچی پریس کلب میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کی کوریج کے فوراً بعد لاپتہ ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق علیفیہ نے شام 4 بجے سے 5 بجے کے درمیان احتجاج کی رپورٹنگ کی، اور شام 5 بج کر 25 منٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ