تربت و مستونگ میں قابض پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن آرمی

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے تربت اور مستونگ میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت کے علاقے میری بگ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے قابض فوج کے کیمپ پر متعدد راکٹ گولے داغے جو کامیابی سے اپنے اہداف پر لگے۔

انہوں نے کہا کہ راکٹ لگنے سے قابض فوج کے کیمپ میں کھڑی ان کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران سرمچاروں کے ایک دستے نے شاہراہ پر اسنیپ چیکنگ جاری رکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بروز منگل مستونگ میں ژلی کے مقام پر معدنیات لیجانے والی ایک بوزر گاڑی کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے فائرنگ کرکے گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاج 6006ویں روز بھی جاری

جمعہ نومبر 21 , 2025
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا قائم احتجاجی کیمپ 6006ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔ کیمپ کی قیادت تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کر رہے ہیں۔ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ