ضلع کیچ: تجابان میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں پانچ خواتین سمیت 12 افراد حراست کے بعد لاپتہ

پاکستانی فوج نے گزشتہ روز کیچ کے علاقے تجابان میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے پانچ خواتین سمیت 12 افراد کو حراست میں لے کر اپنے کیمپ پر منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والی خواتین کی شناخت بی بی ہاتک، نور بی بی، فرزانہ، میمل اور شربانو کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ خواتین اس وقت پاکستانی فوج کے حراست میں لیے گئے ہیں جب وہ زیارت سے واپس آ رہے تھے، جنہیں پاکستانی فوج نے حراست میں لیا۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے گزشتہ روز تجابان کے سنگ آباد کے پہاڑوں میں فوجی کارروائی کی جبکہ اس دوران ہیلی کاپٹر اور ڈرونز بھی مسلسل گشت کر رہے تھے۔

تاحال ان کی بازیابی کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ میں پاکستانی فوج کے موٹر سائیکل قافلے پر حملہ، اہلکاروں کو جانی نقصان کا سامنا

منگل نومبر 18 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فوج کے ایک موٹر سائیکل سکیورٹی قافلے پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے زیردان میں آج دوپہر کو اس وقت نشانہ بنایا جب پاکستانی فوج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ