
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور اور جعفر آباد میں دو مختلف بم حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج پنجگور کے علاقے راہی نگور میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب جعفر آباد میں شاہی چوک کے مقام پر پولیس فورس کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
