
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب قابض پاکستانی فورسز اور عسکری تعمیراتی کمپنی پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ دریں اثناء، بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے روجان کے علاقے میر ہزار کے قریب ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے پنجاب جانے والی 36 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اُڑا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
