
کوئٹہ: بلوچستان میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق، انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔
حمزہ شفقات نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ مستقبل میں ضرورت پڑنے پر سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔
انٹرنیٹ کی بندش کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، خاص طور پر کاروباری سرگرمیوں اور روزمرہ زندگی میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
