
مدینہ منورہ، سعودی عرب: پیر کی صبح سعودی عرب میں ایک خوفناک حادثے میں عمرہ زائرین کی بس اور آئل ٹینکر میں ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی جانب سفر کر رہے تھے۔ حادثے میں بس میں سوار 42 سے 45 افراد ہلاک ہوئے، جن کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تھا۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے بعد بھڑکنے والی آگ نے انسانی ہلاکتوں میں اضافہ کیا۔ سعودی حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
سعودی حکام نے حادثے کی وجوہات جانچنے کا آغاز کر دیا ہے اور امدادی ٹیمیں حادثے کے اثرات کم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
