
بلوچستان کے علاقے گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پی ڈی ایم اے اسلام آباد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 16 نومبر 2025 کو رات 11 بج کر 17 منٹ پر تربت کے قریب زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.8 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 76 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 13 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ جھٹکے تربت اور گوادر دونوں میں محسوس کیے گئے۔
تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
