جبری لاپتہ جہانزیب بلوچ عدالت میں پیش، 10 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

بلوچستان سے لاپتہ کیے جانے والے نوجوان جہانزیب بلوچ 52 روز بعد منظرِ عام پر آگئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں کارروائی کے بعد عدالت نے جہانزیب بلوچ کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر پہلے سے موجود تشویش میں اس پیش رفت نے مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سماجی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز مسلسل بلند ہونے کے باوجود نوجوانوں کی گرفتاری اور طویل حراست معمول بنتی جا رہی ہے۔

اس پیش رفت کے بعد یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ 52 روز تک جہانزیب بلوچ کس کی تحویل میں رہے اور انہیں عدالت کے روبرو پیش کرنے میں تاخیر کیوں کی گئی۔ سی ٹی ڈی نے اس حوالے سے کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور شفاف قانونی کارروائی پر زور دیتے ہوئے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے اور غیرقانونی حراست کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پاکستانی فورسز پر حملے اور پل دھماکے سے تباہ

پیر نومبر 17 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں گزشتہ روز مسلح افراد نے پاکستانی فوج کو حملوں میں نشانہ بنایا جبکہ ایک پُل کو دھماکے سے اُڑیا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز دوپہر کو دشت میں دریا چم اور شَند کے درمیان مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ