
بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایس ایس پی کچھی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، تاہم ایس ایس پی اور ان کے ہمراہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق، ایس ایس پی کچھی گزشتہ دنوں پولیس تھانہ حاجی شہر پر مسلح افراد کے حملے اور تھانہ و سرکاری ریکارڈ کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد تھانہ کا دورہ کر کے پہنچنے والے نقصانات کا معائنہ کر رہے تھے۔ واپسی کے دوران سنی اور بھاگ کے درمیانے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کے قافلے پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔
واقعے میں بیس سے پچیس منٹ تک شدید فائرنگ جاری رہی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
