ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ میں دو خواتین سمیت 3 افراد قتل

ڈیرہ مراد جمالی اور کچھی میں دو خواتین سمیت تین افراد کو تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے تھانہ شرقی ابڑو محلہ میں شوہر نے اپنی بیوی (ش) پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی حالت میں اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔

اسی طرح، کچھی کے تھانہ بھاگ کی حدود میں، محمود اولیاء کے قریب گزشتہ شب مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کیں اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ مختلف مقدمات درج کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ضلع کچھی: ایس ایس پی کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ

ہفتہ نومبر 15 , 2025
بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایس ایس پی کچھی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، تاہم ایس ایس پی اور ان کے ہمراہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق، ایس ایس پی کچھی گزشتہ دنوں پولیس تھانہ حاجی شہر پر مسلح افراد کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ