وڈھ کاکا ہیر میں فائرنگ سے نوجوان قتل

خضدار: وڈھ کے علاقے کاکا ہیر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مدینہ ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے نوجوان کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت نواب ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے، جو قوم گمشادزئی سے تعلق رکھتا تھا اور رہائشی میہاندر وڈہ تھا۔ مقتول کی عمر تقریباً 22 سال بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے

ہفتہ نومبر 15 , 2025
بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے اور زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے جاچکا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ