بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا چوتھا مرکزی کونسل سیشن کیچ میں کامیابی سے اختتام پذیر

کیچ – بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (BSAC) کا چوتھا مرکزی کونسل سیشن بیادِ بلوچ ادیب عطا شاد و آزات جمالدینی و بنام بلوچ خواتین، بلوچستان کے شہر کیچ میں کامیابی سے منعقد کیا گیا۔ تین روزہ سیشن تنظیم کے سابق چیئرمین شبیر بلوچ کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے کونسلران نے شرکت کی۔

سیشن دو روزہ بند کمرہ اجلاس اور ایک روزہ حلف برداری تقریب پر مشتمل تھا۔ الیکشن کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے انتخاب کے بعد ازیر بلوچ کو تنظیم کا نیا مرکزی چیئرمین اور پیرجان بلوچ کو سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

سیشن کے دوران مختلف اہم ایجنڈوں پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا، جن میں چیئرمین کا افتتاحی خطاب، آئین سازی، دو سالہ کارکردگی رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور، سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل شامل تھے۔

آئین سازی کے ایجنڈے کے تحت آئینی کمیٹی نے مجوزہ ترامیم پیش کیں، جن پر سیشن نے تفصیلی گفتگو کے بعد کونسلران کی اکثریتی رائے سے ضروری تبدیلیوں کی منظوری دی۔

دو سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں ایجوکیشنل ایکٹیویٹیز، طلبہ کے مسائل پر مہمات، بلوچستان بھر میں لٹریری فیسٹیولز، کتب میلوں، ”بلوچ لٹریسی کمپئین“ اور دیگر تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ شامل تھا۔

تنقیدی نشست میں سیشن کے شرکاء نے تنظیم کی سابقہ کارکردگی پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ کونسلران نے تنظیم کی کمزوریوں کی نشاندہی کی اور انہیں دُور کرنے کے لیے نئی پالیسیوں اور زیادہ مؤثر حکمتِ عملی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مرکزی کونسل سیشن کے دوسرے روز 30 اکتوبر کو تنظیمی امور کے ایجنڈے کے ساتھ اجلاس کا باضابطہ آغاز ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر منتخب چیئرمین نے اپنے خطاب میں آئندہ دو سالہ تنظیمی منصوبہ بندی اور لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مطابق سیشن کا انعقاد تنظیمی استحکام، فکری مضبوطی اور آئندہ کے تعلیمی و تنظیمی پروگراموں کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مچھ کے قریب گیس پائپ لائن تباہ، پنجگور میں فورسز کیمپ پر حملہ

ہفتہ نومبر 15 , 2025
بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب گیس پائپ لائن تباہ کردی گئی ہے جبکہ پنجگور میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے شکارپور جانے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن مچھ کے قریب دھماکے سے تباہ ہوگئی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ