نال میں نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج، سی پیک شاہراہ بند

بلوچستان کے علاقے نال سے تعلق رکھنے والے حذیفہ غفار ولد مولوی عبدالغفار بزنجو کی مبینہ طور پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے سی پیک شاہراہ کو بند کر کے دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ حذیفہ غفار کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور صوبے میں جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔

مظاہرے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی معطل رہی، جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اہلخانہ کے مطابق، حذیفہ غفار کو 5 نومبر 2025 کو نال کے علاقے درنیلی سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

اہلخانہ نے کہا کہ اگر حذیفہ غفار کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر فوراً رہا کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار اور تربت میں بلوچ آزادی پسندوں کا شہر پر کنٹرول، شاہراہوں پر ناکہ بندی اور فورسز پر حملے

جمعرات نومبر 13 , 2025
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ شہر پر بلوچ سرمچاروں نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پولیس تھانوں پر قبضہ کر کے سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے علاقے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ