کوئٹہ: سیکورٹی خدشات کے باعث تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند، امتحانات ملتوی

کوئٹہ میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 12 سے 14 نومبر تک بند رہیں گے اور امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت آرمی پبلک اسکول، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ، بیکن ہاؤس، دی سٹی اسکول، کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور کوئٹہ کالج آف ڈینٹسٹری سمیت تمام سرکاری و نجی ادارے شامل ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ان تین دنوں کے دوران تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ خاص طور پر کلاس نہم اور دہم کے 13 نومبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ