
انڈیا نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی قیادت کی جانب سے عائد کردہ ’بے بنیاد الزامات‘ کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا مقصد ان الزامات کے ذریعے اپنے اندرونی سیاسی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “یہ انڈیا کے خلاف ایک چھوٹا بیانیہ تشکیل دینے کی پاکستان کی قابلِ فہم حکمتِ عملی ہے تاکہ عوام کی توجہ فوج سے متاثرہ آئینی ترمیم اور اقتدار پر قبضے سے ہٹائی جا سکے۔”
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسلام آباد کے علاقے جی-10 کی کچہری میں ہونے والے دھماکے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے الزام عائد کیا تھا کہ اس حملے میں “انڈیا کی پشت پناہی میں سرگرم گروہ” ملوث ہیں۔
جماعت الاحرار نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
