کیچ: پولیس تھانوں پر قبضہ کرکے اسلحہ ضبط کرلیا اور سی پیک شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 10 نومبر 2025 کی شام تقریباً 6:00 بجے کیچ کے علاقے کیساک میں قائم پولیس کے دو تھانوں پر حملہ کیا اور اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ سرسری تفتیش کے بعد پولیس اہلکاروں کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر رہاکیا گیا، جبکہ دونوں تھانوں کی سرکاری املاک کو نذر آتش کر دیا اور وہاں موجود سرکاری اسلحہ اپنے تحویل میں لے لیا۔

ترجمان نے کہا کہ مزید برآں، سرمچاروں نے تقریباً آدھے گھنٹے تک سی پیک شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کیا اور آنے اور جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی، تاہم دوران تلاشی قابض فوج یا انٹیلیجنس اداروں کے کوئی اہلکار یا مقامی مخبر موجود نہیں پایا۔ تلاشی مکمل کرنے کے بعد شاہراہ کھول دی گئی اور مسافروں کو جانے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کیساک میں پولیس تھانوں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے، اور سی پیک شاہراہ کو آدھے گھنٹے تک بند کر کے گاڑیوں کی تلاشی لینے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یوم بلوچ شہداء : بی این ایم کا نیدرلینڈز میں سیمینار ، نوجوان شہداء کے مشن کو سمجھیں

منگل نومبر 11 , 2025
نیدرلینڈز: بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کی طرف سے نیدرلینڈز میں یوم بلوچ شہداء کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں بلوچ نیشنل موومنٹ اور پی ٹی ایم کے نمائندگان نے شرکت کی جنھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ