ڈیرہ بگٹی: بی آر اے اور بی ایل ایف کے مشترکہ حملوں کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

ڈیرہ بگٹی: ضلع ڈیرہ بگٹی کی ضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچ ریپبلیکن آرمی (بی آر اے) اور بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے مشترکہ حملوں کا خدشہ موجود ہے۔

ان کے مطابق بی آر اے کے اعلیٰ کمانڈروں نے ایک اہم میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ بی ایل ایف کے تعاون سے ضلع ڈیرہ بگٹی میں تین مشترکہ کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بی ایل ایف کی جانب سے بی آر اے کو اسلحہ اور گولہ بارود بھی فراہم کیا گیا ہے۔

تھریٹ الرٹ کے بعد ضلع بھر میں چیکنگ اور سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 2 نومبر کو بی آر اے اور بی ایل ایف نے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں میسر شاہوانی کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا تھا، جس میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے اور ان کا اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پولیس تھانوں پر قبضہ کرکے اسلحہ ضبط کرلیا اور سی پیک شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی۔ بی ایل ایف

منگل نومبر 11 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 10 نومبر 2025 کی شام تقریباً 6:00 بجے کیچ کے علاقے کیساک میں قائم پولیس کے دو تھانوں پر حملہ کیا اور اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ سرسری تفتیش کے بعد پولیس اہلکاروں کو کوئی نقصان پہنچائے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ