
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے 9 مہینے سے جبری لاپتہ میر دوست کی گولیوں سے چھلنی لاش کی برآمدگی کوتشویشناک قرار دیا ہے۔
وی بی ایم پی نے لواحقین کے حوالے سے کہا ہے کہ پنک ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے کونشقلات کے رہائشی میر دوست ولد عبید اللہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے رواں سال 13 فروری کو گھر سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً نو ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد، ان کی تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاش 10 نومبر کو تربت، ضلع کیچ کے علاقے گنہ میں ملی، جو ایک ماورائے قانون اقدام ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور وقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
