کوئٹہ: بلوچستان میں 12 تا 14 نومبر تمام ٹرانسپورٹ بسوں کی خدمات معطل کرنے کا فیصلہ

صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان نے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 12 سے 14 نومبر 2025 تک بلوچستان بھر میں ٹرانسپورٹ بسوں کی تمام خدمات معطل رکھیں۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے خطوط کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام سیکرٹریز اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعلیٰ حکام کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو “فوری” اور “انتہائی اہم” تصور کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نئی دہلی: ریڈ فورٹ کے نزدیک کار دھماکہ، 8 ہلاک اور 20 زخمی

منگل نومبر 11 , 2025
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آج ریڈ فورٹ کے نزدیک ایک کار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور تقریباً 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ شہر کے تاریخی علاقے میں پیش آیا، جس کی وجہ سے اہلکاروں اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ