نصیرآباد میں تعمیراتی کارکن اغوا، خاران سے اغوا سابق ڈسٹرکٹ چیرمین بازیاب

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے نوتال میں نامعلوم مسلح افراد نے دو تعمیراتی کمپنی کے ایکسیویٹر ڈرائیورز کو اغواء کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نوتال تھانے کی حدود میں ربی کینال صوفی واہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں جدید اسلحے سے لیس مسلح افراد نے تعمیراتی کام میں مصروف ڈرائیورز عاشق علی محمد حسنی اور شکیل احمد کورائی کو اسلحے کے زور پر اغواء کر کے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد مغویوں کو لے جانے کے بعد ایکسیویٹر موقع پر ہی چھوڑ گئے، جس کے باعث علاقے میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب، خاران کے علاقے برشونکی سے جمعہ کے روز اغواء ہونے والے سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین اور نیشنل پارٹی کے رہنما میر صغیر بادینی بازیاب ہو گئے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، سخت پابندیاں اور ٹرین سروسز معطلی میں توسیع

پیر نومبر 10 , 2025
کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے متعدد نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے، گاڑیوں کے سیاہ شیشے، غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ