
تربت: شاپک کے علاقے میں ایک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں تیل بردار زمیاد گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ محمد جان رضا کے جوان سال بیٹے رمضان رضا کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ شاپک ڈنے سر کے مقام پر پیش آیا۔
