خاران: سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین صغیر بادینی نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

خاران سے نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین صغیر احمد بادینی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، واقعہ خاران–کوئٹہ شاہراہ پر برشونکی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کو روکا اور صغیر بادینی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم، تاحال سابق چیئرمین کی بازیابی یا مقامِ حراست سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی صغیر بادینی کو لُجّے کے علاقے سے مسلح افراد نے اغواء کیا تھا، تاہم وہ دو ہفتے بعد بازیاب ہو گئے تھے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: خشک سالی کے باعث تکتو نیشنل پارک میں جنگلی حیات کے لیے پانی کی شدید قلت

ہفتہ نومبر 8 , 2025
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع تکتو نیشنل پارک میں خشک سالی کے اثرات کے باعث قدرتی چشمے اور آبی ذخائر خشک ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں وہاں موجود 500 سے زائد مارخور اور دیگر نایاب جنگلی حیات کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ