
تربت کے نواحی علاقے ہوشاپ سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، مقتول کی شناخت نسیم ولد قادر بخش، ساکن ہوشاپ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق، واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
