آواران اور کیچ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں، ڈرون حملے کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں جمعہ کی صبح زوردار دھماکوں اور ڈرونز کی آوازوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز کی جانب سے جھاؤ کے مختلف مقامات پر ڈرون حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں تین زوردار دھماکے سنے گئے۔ تاہم، سرکاری سطح پر واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، اور ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق، آج شام جھاؤ بگاڑی زیلگ کے علاقے میں بھی شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق، فورسز کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، تاہم مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

اسی دوران، بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سامی کلگ میں بھی مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پانچ ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد نوجوان بازیاب

جمعہ نومبر 7 , 2025
پانچ ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد نوجوان دانش بلوچ آج بازیاب ہوگئے۔ ان کی بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کی جانب سے کی گئی ہے۔ وی بی ایم پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی ایک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ