
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے پیدراک سے ایک اور نوجوان چاکر ولد اکبر علی کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، فورسز نے چاکر کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چاکر کوئٹہ میں میڈیکل ٹیکنیشن کا کورس کر رہے ہیں اور وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔
اہل خانہ نے حکام سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی بلوچستان میں بڑھتی جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں اور حکام سے اس مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
