کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکن سلمان بلوچ بازیاب، ساحر بلوچ تاحال لاپتہ

کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (NDP) کے مرکزی نائب آرگنائزر سلمان بلوچ اور ان کے ساتھی دلیپ داس کچھ دیر قبل بخیریت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ تاہم، ان کے دیگر ساتھی ساحر بلوچ تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پارٹی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ ہمیں اپنے ساتھیوں سلمان بلوچ اور دلیپ داس کی بازیابی پر خوشی ہے، اور ہم ان تمام افراد اور سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اگرچہ دو ساتھیوں کی بازیابی خوش آئند ہے، ہم جبری گمشدگی کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اپنے دیگر لاپتہ ساتھیوں بشمول غنی بلوچ اور ثنا کھتران بلوچ، سمیت تمام غیر قانونی طور پر قید بلوچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ساحر بلوچ تاحال پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہیں، اور ان کی تلاش جاری ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، خاران جنگل روڈ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی

جمعہ نومبر 7 , 2025
پنجگور کے علاقے شاپاتان میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد، ظفر ولد استاد محمد علی اور نعیم ولد حاجی اعظم ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب، خاران جنگل روڈ پر بڈو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ